Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سردیوں میں مہنگی گیس کی جگہ سستی بجلی ملے گی، وزیر توانائی

عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا، فاضل بجلی سستی دینا اچھا تجربہ ہے، نتائج جلد آئیں گے، اویس لغاری کی پریس کانفرنس
شائع 09 نومبر 2024 07:16pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری نے کہا ہے کہ ہم نے عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ کل وزیر اعظم نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرکے وعدہ پورا کردیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ ہم نے فاضل بجلی کی قیمتیں انتہائی کم کردی ہے۔ صنعتوں سمیت تمام صارفین کو فی یونٹ 26 روپے ریلیف دیا جائے گا۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ سستی بجلی سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی، سردیوں میں مہنگی گیس کی جگہ شہریوں کو سستی بجلی دستیاب ہوگی۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اس پیکج کو ایک بار آزمانا ضروری ہے۔ اگلے دو تین ماہ میں اس پیکج کے نتائج بھی سامنے آئیں گے۔

وفاقی وزیر توانائی کا یہ بھی کہنا تھا کہ این ٹی ڈی سی ماضی میں انتہائی بدانتظامی کا شکار رہی ہے۔ کمپنی کے منصوبے برسوں تاخیر کا شکار ہوئے۔ 4 ارب روپے لاگت کے منصوبے 14 ارب روپے میں مکمل ہوئے۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ این ٹی ڈی سی میں چند بنیادی نقائص موجود ہیں۔ کابینہ نے این ٹی ڈی سی کو 3 اداروں میں تقسیم کی منظوری دے دی ہے۔

Energy Minister

ntdc

OWIAS LAGHARI

CHEAP POWER

RELIEF FOR ALL

RESHAPING