Aaj News

جمعرات, نومبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Awwal 1446  

ایس ایس پی حیدر آباد نے 3 افسران اور 3 اہلکاروں کو برطرف کردیا

آصف جتوئی، سیف اللہ، وحید پنھور، زوہیب، محمود گجر اور زبیر شارٹ ٹرم اغوا و دیگر جرائم میں ملوث تھے۔
شائع 09 نومبر 2024 06:43pm

حیدرآباد میں اغوا اور دیگر جرائم میں ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کو ایس ایس پی حیدرآباد نے برطرف کردیا۔ برطرف ہونے والوں میں ایک انسپکٹر، دو سب انسپکٹر اور تین کانسٹیبل شامل ہیں۔

شہریوں کو شارٹ ٹرم اغوا کرکے بھاری رقم بٹورنے والے افسران کے خلاف ایس ایس پی حیدرآباد نے ایکشن لے لیا۔ ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ لنجار نے تین پولیس افسران اور تین اہلکاروں کی ملازمت ختم کردی۔

پولیس ترجمان کے مطابق برطرف ہونے والوں میں انسپکٹر آصف جتوئی، سب انسپکٹر سیف اللہ، سب انسپکٹر وحید پنھور اور کانسٹیبلز زوہیب، محمود گجر اور زبیر شامل ہیں۔

SSP HYDERABAD

DR FARRUKH ALI LUNJAAR

3 OFFICERS SACKED

3 CONSTABLES FIRED

SHORT TERM KIDNAPPING