Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کی کال، اسلام آباد کے راستے بند کرنے کی تیاریاں

راولپنڈی انتظامیہ نے فیض آباد میں کینٹینرز پہنچا دئیے ہیں
شائع 09 نومبر 2024 05:24pm

پی ٹی آئی کی جانب سے ممکنہ احتجاج کی کال کے پیش نظر راولپنڈی انتظامیہ نے فیض آباد میں کینٹینرز پہنچا دئیے ہیں۔

ملک بھر میں احتجاج کی کال دی گئی تو اسلام آباد کے داخلی راستے بند کر دئیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) صوابی میں پاور شو کررہی ہے اور امین گنڈا پور سمیت رہنما بھی پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت دیگر رہنما خطاب کرتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج کی کال متوقع ہے۔

پی ٹی آئی کا صوابی میں پاور شو، امریکی جھنڈا لہرانے پر کارکن اور انتظامیہ آپس میں گتھم گتھا

پنجاب حکومت کی قافلے روکنے کی تیاری

اسلام آباد