حکومت نے این ٹی ڈی سی کی تنظیمِ نو کی منظوری دے دی
ذرائع نے بتایا ہے کہ اداروں میں جاری اصلاحات کے عمل کو مکمل کرنے کے مشن کے تحت حکومت نے این ٹی ڈی سی کی تنظیم نو کی منظوری دے دی ہے۔
این ٹی ڈی سی کی تنظیم نو سے متعلق قائم کمیٹی نے سفارشات پیش کی تھیں۔ پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی کی تقسیم کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
این ٹی ڈی سی کو 2002 میں 30 سال کی مدت کے لیے ٹرانسمیشن لائسنس جاری کیا گیا تھا۔ کمپنی ٹرانسمیشن لائنز، گرڈ اسٹیشنز کی تعمیر اور دیکھ بھال کے امور انجام دیتی ہے۔ این ٹی ڈی سی کو موجودہ حالات میں سنگین چیلنج درپیش ہیں۔
عالمی ثالثی عدالت میں مقدمہ ہارنے پر این ٹی ڈی سی پر بھاری جرمانہ
کمپنی کو اسٹریٹجک پلاننگ، غیر موثر انتظامی ڈھانچے جیسے مسائل کا سامنا رہا ہے۔ کئی اہم منصوبوں میں تاخیر سے کمپنی کو غیر معمولی مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔
تنظیم نو کے تحت این ٹی ڈی سی کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی این ٹی ڈی سی کی تنظیم نو سے متعلق سمری 6 نومبر کو منظور کرلی گئی۔ پاور ڈویژن کی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔