Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی جوڑی نے آئی ٹی ایف جونیر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

احمد نائیل قریشی اور بلال عاصم نے سعودیہ کے عیسٰی علی اور ہانگ کانگ کے جیکب کیلیانگ کو ہرایا۔
شائع 09 نومبر 2024 04:34pm

ٹینس کی دنیا سے پاکستان کے لیے ایک مدت بعد اچھی خبر آئی ہے۔ پاکستانی جوڑی نے سعودع عرب میں ہونے والا انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن کا جونیر ایونٹ جیت لیا۔

احمد نائیل قریشی اور بلال عاصم نے آئی ٹی ایف جے 60 ٹورنامنٹ میں فتح پائی ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ اس ایونٹ کے فائنل میں احمد نائیل قریشی اور بلال عاصم نے ہانگ کانگ اور سعودی عرب کے کھلاڑیوں کو شکست سے دوچار کیا۔

احمد نائیل قریشی اور بلال عاصم نے عیسیٰ علی اور جیکب کیلیانگ شین کو 5-7 اور 5-7 سے ہرایا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی اور سیکریٹری جنرل کرنل (ر) ضیاء الدین طفیل نے فاتح جوڑی کو مبارک باد پیش کی ہے۔ عالمی رینکنگ میں احمد نائل قریشی 746 ویں اور بلال عاصم 1180 ویں نمبر پر ہیں۔

Riyadh

ITF JUNIOR TITLE

AHMED NAAYIL QURAISHI

BILAL AASIM

EESA ALI

JACOB KEELYANG