Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

نوجوان تیار ہوجائیں، ’سندھ پولیس میں تاریخ کی سب سے بڑی بھرتیاں ہونے جا رہی ہیں‘

جن ایس ایچ اوز کو ہٹایا گیا تھا انہیں واپس لگایا گیا ہے، آئی جی سندھ
شائع 09 نومبر 2024 03:47pm

انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے اعلان کیا ہے کہ سندھ کی تاریخ کی سب سے بڑی بھرتیاں ہونے جارہی ہیں، منصوبے کے تحت 25 سے 27 ہزار اہلکار بھرتی ہوں گے۔

آئی جی سندھ نے ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قانون میں کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیئے، بغیر کسی وجہ کے کسی کو ہٹایا جانا نامناسب ہے۔ جن ایس ایچ اوز کو ہٹایا گیا تھا انہیں واپس لگایا گیا ہے۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ کوشش ہے کہ قانون پر عمل درآمد کرائیں، میری سندھ پولیس کے افسران سے میٹنگ ہوئی تھی، جتنی سزا پولیس میں ہے کسی اور محکمے میں نہیں ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ سندھ میں مزید 50 پولیس اسٹیشنز کی تو سیع ہوگی، سندھ کی تاریخ کی سب سے بڑی بھرتیاں ہونے جارہی ہیں، منصوبے کے تحت 25 سے 27 ہزار اہلکار بھرتی ہوں گے، کراؤڈ منیجمنٹ کے لیے 3000 اہلکار بھرتی ہوں گے، کراؤڈ منیجمنٹ یونٹ کو مظاہرین کو کنٹرول کرنے کی تربیت دی جائےگی۔

Sindh Police

IG Ghulam Nabi Memon