Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جے یو آئی کی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی خبروں پر وضاحت

ترجمان جے یو آئی نے کامران مرتضیٰ کو ملنے والے مبینہ ٹاسک کی حقیقت بتا دی
شائع 09 نومبر 2024 03:40pm

جمیعت علماء اسلام (ف) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کی خبروں پر وضاحت جاری کردی ہے۔

تزشتہ روز ذرائع نے خبر دی تھی کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان ایک مرتبہ پھر بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں، ان رابطوں میں جے یو آئی نے عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات زیر غور نہیں ہے اور نہ ہی سینیٹر کامران مرتضیٰ کو اس سلسلے میں کوئی ٹاسک دیا گیا ہے۔

اسلم غوری نے کہا کہ میڈیا پر اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کا فیئر ٹرائل ہونا چاہیے، پی ٹی آئی سے بطور اپوزیشن جماعت رابطہ ہے اور رہے گا، مختلف ایشوز پر ملاقاتوں اور مشاورتوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

JUIF PTI Meeting

Aslam Ghori