Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کے طیب اکرام 8 سال کیلئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب

طیب اکرام 2035 تک صدر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی ذمہ داریاں نبھائیں گے
شائع 09 نومبر 2024 02:46pm

پاکستان کے طیب اکرام 8 سالہ مدت کیلئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

فیڈریشن کی جانب سے طیب اکرام کے صدر بننے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے، ان کی صدارت کی 4 سالہ مدت کو بڑھا کر 8 سال کی منظوری دی گئی ہے۔

طیب اکرام کے بلامقابلہ صدر ایف آئی ایچ منتخب ہونے کا اعلان مسقط عمان میں ایف آئی ایچ کانگریس اجلاس میں کیا گیا۔

طیب اکرام کا تعلق لاہور سے ہے، وہ 2035 تک صدر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

نریندر بٹرا کے مستعفی ہونے پر طیب اکرام دو برس سے صدر کے فرائض نبھارہے تھے، اب مدت ختم ہونے پر دوبارہ آئی ایچ ایف کے انتخابات ہوئے، جس میں طیب اکرام کے مقابلے میں کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا تھا۔

طیب اکرام کا کہنا ہے کہ ہاکی ورلڈ کی صدارت بہت بڑا اعزاز ہے، پہلے سے زیادہ خدمت کرنے کا موقع ملا ہے، ہاکی کی ترقی کے لیے جو بھی ممکن ہوسکا، وہ کرنے کی کوشش کروںگا۔

International Hockey Federation (IHF)