Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کبھی میں کبھی تم: رائٹر کا عدیل اور رباب کے عبرتناک انجام نہ ہونے کے شکوؤں پر جواب

رائٹر نے صارفین کے تمام سوالوں کے جواب دے کر مطمئن کر دیا
شائع 09 نومبر 2024 12:28pm

ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ نے ریکارڈ کی بلندیوں کو چھوا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈرامہ کبھی میں کبھی تم دیکھا اور لوگوں کی جانب سے بھرپور فیڈ بیک موصول ہوا۔

کہانی کا اختتام صارفین کو بہت پسند آیا جب مصطفیٰ اور شرجینا اور ہیپی اینڈنگ ہوئی مگر صارفین رائٹر سے یہ سوال کر رہے ہیں کہ آخر عدیل اور رباب کا عبرتناک انجام کیوں نہ ہوا؟

متعدد صارفین نے ڈرامے کے اس موڑ پر تنقید کی تھی کہ مصطفیٰ اور شرجینا پر پیسوں کی چوری کا الزام لگانے والی رباب کو شوہر کی بے وفائی کے سوا تو کوئی سزا نہیں ملی۔ ادھر عدیل کو مصطفی نے ضمانت پر رہائی دلوائی جو کہ ہیپی اینڈنگ ہی کہلائی۔

تاہم ڈرامہ رائٹر نے ان تمام سوالوں کے جواب دے کر صارفین کے غصے کو ٹھنڈا کیا۔

ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم کی لکھاری فرحت اشتیاق کا کہنا تھا کہ عدیل کی کوئی ہیپی اینڈنگ نہیں ہوئی، اسے کوئی معافی نہیں ملی، اس پر جو مقدمات بنے ہیں وہ پوری پوری زندگی چلتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ڈرامے میں عدیل کا کیرئیر تباہ ہوگیا تھا، کونسا فارن بینک اکاؤنٹ اور کونسا باہر کا پیسہ، وہ اب بیرونی ملک نہیں جا سکتا کیوں کہ یہ ضمانت پر رہا ہوا، اس کے کیسز چلتے رہیں گے، پیشی پر پیشی ہوتی رہے اس طرح اس کا برا انجام ہوا ہے۔

جبکہ رائٹر نے رباب کے کردار پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رباب کا بھی اچھا انجام نہیں ہوا کیوں کہ جو کچھ اس کی اِن سیکیورٹیز تھیں، جو اس کا ماضی کا ٹراما تھا اسے ماں باپ نے چھوڑ رکھا تھا اس سے اسے پھر سے گھیر لیا۔

رائٹر کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ سرِ عام کسی کی تذلیل کرتے ہو تو وہ اکیلا بے عزت نہیں ہوتا اس کے ساتھ آپ بھی بے عزت ہورہے ہوتے ہو، رباب نے اپنے شوہر، دوست کو سرِعام بے عزت کیا کہ وہ دھوکا دے رہے تھے اس طرح اپنی بھی بے عزتی کرائی وہ اکیلے بے عزت نہیں ہوئے۔

فرحت اشتیاق نے مزید بتایا کہ رباب کی سب سے بڑی سزا یہی ہے ک جب آپ غلط طریقے سے رشتے اور محبت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ حاصل نہیں کرپاتے اور رباب کا انجام یہی ہے کہ پیسہ بہا کر بھی اسے سچا پیار نہیں ملا۔

Drama Writer

Kabhi Main Kabhi Tum Story

rubab and adeel