Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

چینی خاتون کو سیاہ فام بچے کی پیدائش پر طلاق کی دھمکیاں ملنے لگیں

شوہر نے نومولود کو گود میں لینے سے بھی انکار کردیا، ویب سائٹ
شائع 09 نومبر 2024 11:38am
تصویر بشکریہ: آڈیٹی سینٹرل
تصویر بشکریہ: آڈیٹی سینٹرل

چینی خاتون کی خوشی کا لمحہ اس وقت ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہوا جب اس کے ہاں سیاہ فام بچے کی پیدائش ہوئی جس کے بعد شوہر کی جانب سے اسے طلاق کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق شنگھائی سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ خاتون نے سیاہ فام بچے کو جنم دیا اور پھر اپنی دردناک داستان سوشل میڈیا پر شئیر کی۔

خاتون نے کہا کہ نومولود کی سیاہ رنگت پر شوہر حیران و پریشان ہوگیا، اس نے اپنے بچے کو گود میں لینے تک سے انکار کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق وضاحت پیش کرتے ہوئے چینی خاتون نے بتایا کہ اس کا کبھی افریقہ یا سیاہ فام لوگوں سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ اس صورتحال سے پریشان چینی خاتون نے سوشل میڈیا پر دوسری ماؤں سے مشورہ طلب کیا کہ حالات کو کیسے سنبھالا جائے اور اپنی شادی کو کیسے بچایا جائے؟

چینی خاتون کے مطابق اس کے شوہر نے نہ صرف بچے کو گود میں لینے سے انکار کیا بلکہ ولدیت کی تصدیق کے لیے اس نے اہلیہ سے پیٹرنٹی ٹیسٹ کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔

خاتون کی پوسٹ وائرل ہونے پر لوگوں نے اسے یقین دلایا کہ نوزائیدہ کی جلد کا رنگ بالکل نارمل ہے۔

ایک طبی ماہر نے تبصرہ کیا کہ یہ رجحان قدرتی طور پر نوزائیدہ بچوں میں عام ہوسکتا ہے کیونکہ ان کی جلد کے ٹیشوز باریک ہوتے ہیں اور ان میں خون کا دورانیہ خراب ہوسکتا ہے۔

ایک نے کہا کہ خاتون اور اس کے شوہر کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ وقت گزرنے کے ساتھ بچے کا رنگ سفید ہوجائے گا۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کے شوہر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب ٹیسٹ کی رپورٹ کلئیر آجائے تو شوہر سے سوال ضرور کرنا۔

chinese woman

faces divorce

giving birth

dark skinned baby