Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے دھماکا انتہائی شدید نوعیت کا تھا اور ہر طرف افراتفری پھیل گئی تھی
شائع 09 نومبر 2024 10:57am
CCTV footage of Quetta railway station blast - Breaking News - Aaj News

صبح سویرے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ہوئے مبینہ خودکش دھماکے میں 24 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکا انتہائی زوردار تھا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد پلیٹ فارم پر جمع ہے۔ ایس ایس پی آپریشن محمود بلوچ کے مطابق دھماکے کے وقت پلیٹ فارم پر 100 سے زائد افراد موجود تھے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے اس دوران انتہائی شدید نوعیت کا دھماکا ہوا اور ہر طرف افراتفری پھیل گئی۔

ایس ایس پی محمود بلوچ نے بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس سے جانے کے لئے مسافروں کی بڑی تعداد پلیٹ فارم پر موجود تھی۔

ریلوے حکام اور پولیس کے مطابق پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس نے 9 بجے روانہ ہونا تھا، ٹرین ابھی پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی کہ ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب دھماکا ہوا۔

quetta

CCTV

Railway Station Blast