Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہم جنس پرستی پر مبنی فلم شامل نہ کرنے پر ’ترکی کا فلم فیسٹیول‘ احتجاجاً منسوخ

فلم فیسٹیول منسوخ کرنے کا اعلان انسٹاگرام پر کیا گیا
شائع 09 نومبر 2024 10:33am

ترکیہ کے شہر استنبول میں مشہور ہالی وڈ اداکار ڈینیئل کریگ کی فلم ”کوئیر“ کی نمائش پر پابندی لگنے پر تین روزہ ترکی کا فلم فیسٹیول منسوخ کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ”کوئیر“ ولیم ایس بروز کے ناول پر مبنی ایک فلم ہے جس میں ڈینیئل کریگ نے ولیم لی کا کردار ادا کیا ہے، جو 1940 کی دہائی کا میکسیکو سٹی میں مقیم ایک ہم جنس پرست امریکی تارکین وطن تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ فلم کا پریمیئر 81 ویں وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوا اور یہ 27 نومبر 2024 کو امریکا میں ریلیز کی جائے گی۔

تاہم اسٹریمنگ پلیٹ فارم ’موبی‘ MUBI کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ اپ لوڈ کی گئی۔ جس میں 56 سالہ ہالی وڈ اسٹار ڈینئیل کریگ کی ہم جنس پرستی کے گرد گھومتی فلم کوئیر کی نمائش پر مقامی اتھارٹی کی جانب سے عائد پابندی کے خلاف احتجاجاً فلم فیسٹیول منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹریمنگ پلیٹ فارم موبی ترکیہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ہم استنبول حکام کی جانب سے کوئیر کی نمائش پر پابندی کے باعث موبی فیسٹ استنبول 2024 کو منسوخ کرنے پر سخت مایوس ہیں۔ ہم نے اس کی تیاری میں کئی ماہ گزارے، اس کے لیے ہفتوں قبل اعلانات کیے گئے اور ہزاروں ٹکٹس بھی فروخت ہوئے۔

داداگیری 2 کے فاتح نتن چوہان چل بسے

موبی کی انسٹا پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ ہم اظہار رائے کی آزادی اور فنکارانہ آزادی کی اپنی اقدار کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم اپنے فنکاروں، سامعین اور شراکت داروں کی حمایت اور سمجھ بوجھ کی تعریف اور ان کے ساتھ ہر طرح کا اشتراک کرتے ہیں۔

turkiye

mubi film festival cancelled