Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

علیزے شاہ نے اپنی ایک اور بولڈ ویڈیو جاری کردی

ان کے جسم پر ایک ٹیٹو بھی نظر آرہا ہے
شائع 09 نومبر 2024 09:37am

اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز پر تنقید کے بعد معروف پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ٹھان لی ہے کہ وہ کسی کی بھی پرواہ نہ کرتے ہوئے جو چاہیں گی وہ کریں گی۔ اسی لئے انہوں نے مزید اپنی بولڈ ویڈیوز جاری کردی ہیں۔

علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک اور بولڈ ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ انتہائی بے باک انداز میں دکھائی دے رہی ہیں، ان کے جسم پر ایک ٹیٹو بھی نظر آرہا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں علیزے شاہ نے لکھا، ’جہاں آپ کو سچی محبت ہوجائے‘۔

اس بار بھی علیزے شاہ نے کسی کو بھی تنقید کا موقع نہ دینے کیلئے اپنا کمنٹ سیکشن بند رکھا۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ اداکارہ اپنے لباس کے حوالے سے تنازعے میں گھِری ہوں، وہ تواتر کے ساتھ مختصر لباس میں اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

بات صرف تصاویر اور ویڈیوز تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ ناقدین کو اس انداز میں علیزے شاہ کی جانب سے جوابات دیے گئے کہ سوشل میڈیا صارفین کو ان کی ذہنی حالت مسائل کا شکار معلوم ہونے لگی۔

ڈراما سیریل ”عشق تماشا“ سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی علیزے شاہ نے جہاں کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں خاصی مقبولیت حاصل کی وہیں دیکھتے ہی دیکھتے انہوں شہرت حاصل کرنے کے جنون میں خود کو ایسا بدلا کہ مداحوں کی اسی محبت کو شدید نفرت میں تبدیل کردیا۔

علیزے شاہ ڈرامہ ”عہدِ وفا“ میں اس قدر بھولی بھالی اور معصوم نظر آئیں کہ ایک زمانہ ان پر فدا ہوگیا۔

لیکن علیزے شاہ کو یہ شہرت زیادہ بھا نہیں سکی اور انہوں نے کچھ ایسی حرکتیں شروع کردیں کہ لوگوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

کبھی وہ کسی کار میں سگریٹ پیتے ہوئے نظر آئیں تو کبھی مسلسل بولڈ کپڑوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں۔

اپنی ایک پرانی بولڈ ویڈیو پر صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر علیزے شاہ انہیں شٹ اپ کال بھی دے چکی ہیں۔

Viral Video

Leak Video

Aliza Shah

Bold Videos