Aaj News

ہفتہ, نومبر 09, 2024  
06 Jumada Al-Awwal 1446  

ہیکرز نے بھارتی حکومت کی ای میل آئی ڈیز فروخت کے لیے پیش کردیں

ہزاروں سرکاری ملازمین کی ای میل آئی ڈیز داؤ پر لگ گئیں، فراڈ کے واقعات ہوسکتے ہیں۔
شائع 08 نومبر 2024 10:51pm

کسی بھی حکومت کی ای میل آئی ڈیز کو اگر ہیکرز نشانے پر لے لیں اور نقب لگاکر مواد چُرالیں تو بہت سے معاملات پیچیدہ ہوسکتے ہیں۔ یہ سب کچھ کاروباری نقطہ نگاہ سے بھی خطرناک ہے اور قومی سلامتی کے پہلو سے بھی۔

بھارت کی حکومت کے لیے ایک بڑی الجھن اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ ہیکرز نے بھارتی حکومت کے بہت سے ای میلز اکاؤنٹس کو ہیک کرکے اُن کا مواد نکال لیا ہے اور اب وہ ای میل آئی ڈیز اور مواد کو فروخت کے لیے پیش کر رہے ہیں۔

سائبر کرمنلز بھارت کے سرکاری ملازمین کی مبینہ ای میلز کے یورز نیم اور پاس ورڈ فروخت کرنے میں مصروف ہیں۔ اگر رسائی مل جائے تو لوگ ان ای میل اکاؤنٹس کے ذریعے مالیاتی فراڈ کرسکتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں حکومت کے لیے غیر معمولی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔

ایک ہیکر کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ای میل آئی ڈیز کے لیے لوگ ہزاروں روپے دے سکتے ہیں کیونکہ وہ اِن اکاؤنٹس کے ذریعے بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔

EMAIL IDS

GOVERNMENT OF INDIA

COMPROMISED ACCOUNTS

FOR SALE