کرک میں اسکول بند کرنے والے 298 اساتذہ معطل
اعلامیہ جاری، مزید اساتذہ کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کرک
محکمہ تعلیم نے اسکول بند کرنے والے اساتذہ کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کردی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کرک نے دھرنے میں شریک 298 اساتذہ کو معطل کردیا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے دھرنے میں شریک ہونے والے اساتذہ کی معطلی کا اعلامیہ جاری کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ مزید اساتذہ کے خلاف بھی محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ کرک میں اساتذہ 4 دن سے اسکول بند کرکے اسکول بند کرکے پشاور میں دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ اساتذہ اپنے مطالبات منوانے کے لیے محکمہ تعلیم کے حکام پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ مطالبہ ماننا اور اُنہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرانے کے بجائے اب ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جارہی ہے۔
School closed
Teachers Protest
KARK CITY
298 TEACHERS SUSPENDED
مقبول ترین