Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیالکوٹ میں اسموگ ایمرجنسی کیخلاف ورزی پر چار اسکول سیل

حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سختی سے نمٹا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنر
شائع 08 نومبر 2024 04:14pm

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں اسموگ ایمرجنسی کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی ،چار اسکولوں کو سیل کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ماہم مشتاق کا کہنا تھا کہ اسموگ ایمرجنسی کے باعث اسکولوں کی چھٹیاں کردی گئی ہیں جبکہ پابندی کے باوجود اسکولوں میں تدریسی عمل جاری تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اسکولوں کو سیل کردیا گیا ہے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سختی سے نمٹا جائے گا۔

smog

Lahore smog