نعیمہ بٹ کوسوشل میڈیا پرٹرولنگ کا سامنا
نعیمہ بٹ ایک مشہور اور باصلاحیت ابھرتی ہوئی پاکستانی مین اسٹریم اداکارہ ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ہٹ ڈرامہ سیریل ”کبھی میں کبھی تم“ کے منفی کردار میں اپنی شاندار اداکاری سے شہرت حاصل کی۔ ان کے دیگر قابل ذکر ڈراموں میں داسی، عہد وفا، میں خواب بنتی ہوں، فراڈ شامل ہیں۔
آج کل نعیمہ متعدد الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا شوزمیں نظر آرہی ہیں جہاں وہ اپنے بارے میں کھل کربات کرتی ہیں۔
انفلوئنسرز نوجوان ذہنوں کو تباہ کر رہے ہیں، زویا ناصر کا الزام
نعیمہ بٹ کا ایک وائرل ویڈیو کلپ ان دنوں سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ ویڈیو کلپ میں نعیمہ بٹ ڈاکٹر بننے کے منصوبے کو چھوڑنے کے بارے میں بات کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا میری والدہ چاہتی تھیں کہ میں ڈاکٹر بنوں کیونکہ وہ ایک ڈاکٹر تھیں۔ اس کے علاوہ، میں نے پری میڈیکل مضامین کے ساتھ ایف ایس سی کیا لیکن میں ڈاکٹر نہیں بن سکی، بلکہ میں نے ماس کمیونیکیشن کا انتخاب کیا۔ میں نے اپنا ارادہ بدل لیا۔ جب میرا ایم ڈی سی اے ٹی ٹیسٹ ہوا تو میں صبح جاگ نہ سکی دراصل میں خود ہی جاگنا نہیں چاہتی تھی لہذا میں نے ڈاکٹر بننے کے بارے میں اپنا ارادہ بدل لیا۔
سوشل میڈیا صارفین نعیمہ بٹ کو ایم بی بی ایس کی ڈگری چھوڑنے کے حوالے سے ان کی کمزور دلیل پر ٹرول کر رہے ہیں۔ ایک انسٹاگرام صارف نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ وہ انٹری ٹیسٹ میں فیل ہوگئی ہوں اور اب وہ اس کے بارے میں فخر محسوس کر رہی ہیں۔
بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ اب جب انہوں نے شہرت حاصل کر لی ہے تو وہ خود کو سرخیوں اور خبروں میں رکھنے کے لیے اس طرح کے بیانات دے رہی ہیں۔
کئی صارفین کا کہنا ہے کہ میڈیکل انٹری ٹیسٹ بہت مشکل ہوتا ہے اداکارہ کی تیاری نہیں ہوگی اس لئے سوتی رہ گئیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ وہ ڈاکٹر بننے کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہیں ، کیونکہ اس پیشے کے لئے لگن کی ضرورت ہوتی ہے۔
Comments are closed on this story.