Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سدھو موسے والا کے والدین نے چھوٹے بیٹےکی تصویر شیئرکردی

مداحوں کا کہنا ہے کہ 'گلوکار واپس آ گیا ہے'
اپ ڈیٹ 08 نومبر 2024 06:34pm

بھارت کے مشہور آنجہانی گلوکاروریپرسدھوموسے والا کے والدین نے حال ہی میں اپنے چھوٹے بیٹے شُبھ دیپ کی آٹھ ماہ بعد پہلی تصویر شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاونٹ میں شیئر کی گئی اس تصویر میں ننھے شبھ دیپ کو دل موہ لینے والی مسکراہٹ کے ساتھ اپنے والد بلکور سنگھ کی گود میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ والدہ چرن کور بھی برابر میں بیٹھی ہوئی ہیں۔

بابا صدیقی کے قتل پر کیا کیا دینے کا وعدہ ہوا؟ گرفتار شوٹر کے دوران تفتیش انکشافات

آنجہانی پنجابی ریپر سدھو موسے والا کے والدین بلکور سنگھ اور چرن کور نے 17 مارچ 2024 کو ایک بیٹے کو جنم دیا تھا اب انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے آٹھ ماہ کے بیٹے کی پہلی تصویر پوسٹ کی ہے۔

پوسٹ کی گئی اس فیملی تصویر کے ساتھ پنجابی میں کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’ان آنکھوں میں ایک انوکھی گہرائی ہے، جو ہماری زندگی کی ہر حقیقت کو سمجھتی ہے۔ چہرے کی معصومیت اور الفاظ سے بالاتر ایک قیمتی چمک ہے، جو ہمیں ہمیشہ یہ احساس دلاتی ہے کہ وہ چہرہ جو ہم نے کبھی آنسو بھری آنکھوں کے ساتھ خدا کے سپرد کیا تھا، اب ایک چھوٹی سی شکل میں ہمارے پاس لوٹ آیا ہے، جو خدا کے فضل اور تمام بھائیوں اور بہنوں کی دعاؤں سے برکت رکھتا ہے۔ ہم ہمیشہ واہیگرو کے مقروض رہیں گے کہ انہوں نے ہم پر بے پناہ نعمتیں نازل کیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ پر اپنی محبت ظاہر کی ہے۔ کچھ صارفین نے اسے سدھو کے مشابہہ قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ”سدھو واپس آگیا ہے، چھوٹا سدھو بڑے بھائی جیسا دکھتا ہے۔“

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات