Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور میں اسموگ کا راج، مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

24گھنٹے میں مختلف اسپتالوں میں 1580مریض رپورٹ ہوئے ہیں، رپورٹ
شائع 08 نومبر 2024 01:39pm

لاہور میں بڑھتی اسموگ سے چوبیس گھنٹے کے دوران مختلف اسپتالوں میں پندرہ سو اسی مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 24گھنٹے میں مختلف اسپتالوں میں 1580مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ سروسزاسپتال میں 134،جنرل میں111، گنگارام میں95، میواسپتال میں 240، جناح اسپتال میں131 اور چلڈرن اسپتال میں 190مریض رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق6 بڑے اسپتالوں میں دمہ کے 580 مریض، دل کے 296، فالج کے 212 اور آنکھوں کے انفیکشن کے 492 مریض رپورٹ ہوئے۔

طبی ماہرین نے کہا کہ شہری ماسک اورعینک کا استعمال کریں۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم

خطرناک اسموگ نے لاہور کی فضا زہریلی کردی، بیماریاں پھیلنے لگیں

smog

Lahore smog