Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

انفلوئنسرز نوجوان ذہنوں کو تباہ کر رہے ہیں، زویا ناصر کا الزام

وہ خود بھی ایک انفلوئنسر رہی ہیں
شائع 08 نومبر 2024 01:32pm

پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ زویا ناصر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز نوجوان نسل کا دماغ خراب کر رہے ہیں۔

زویا ناصر میک اپ آرٹسٹ ہونے کے علاوہ خود بھی ایک انفلوئنسر رہی ہیں۔ وہ ایک پوڈ کاسٹ میں مہمان تھیں اور انہوں نے اس بارے میں کھل کربات کی کہ کس طرح انفلوئنسرز نوجوانوں کو ایک ایسی زندگی دکھا رہے ہیں جو حقیقی نہیں ہے۔

نادیہ خان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی کیا تھی؟

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میڈیا انفلوئنسرزاپنی زندگی سے متعلق جھوٹ بول کر نوجوان لڑکیوں کو متاثر کررہے ہں انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ کیونکہ اسی وجہ سے آج کل کی لڑکیوں کے دماغ خراب ہورہے ہیں اور وہ ڈپریشن کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ انفلوئنسرز جھوٹی زندگی دکھا دکھا کر نوجوانوں کو تناو میں مبتلا کررہے ہیں حالانکہ انہیں صرف ویوز اور لائیک حاصل کرنے سے دلچسپی ہوتی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیاانفلوئنسرز کو مشورہ دیا کہ انہیں کوشش کرنی چاہیے کہ وہ حقیقت کے نزدیک رہ کر کام کریں۔

زویا ناصر نے یہ بھی اعتراف کیا کہ یہ دیکھنے والے پر منحصر ہے کہ وہ اپنے دیکھنے یا نہ دیکھنے کا انتخاب کرے لیکن میرے خیال میں اگر کوئی متاثر کن شخصیت جب بھی کچھ تیار کرے تو اسے سچ ہونا چاہیے تاکہ ان کے فالوورز کی ذہنی صحت اور زندگی متاثر نہ ہو۔

entertainment

lifestyle

شخصیات