Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

پوتے کے جنازے پر دادا کی شرمناک حرکت

ویڈیو دیکھ کر صارفین سیخ پا ہوگئے
شائع 08 نومبر 2024 12:31pm
تصویر بشکریہ ہندوستان ٹائمز
تصویر بشکریہ ہندوستان ٹائمز

کسی پیارے کی موت واقع ہوجائے تو جنازے میں جذبات پر قابو پانا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔ لیکن اٹلی میں ایک واقعہ پیش آیا جب ایک شخص نے اپنے پوتے (Grandson) کے جنازے میں ایسی حرکت کر ڈالی جس نے صارفین کو غصے میں مبتلا کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی سے تعلق رکھنے والا شخص (اطالوی دادا) جینو جینٹیلن کی اپنے 15 سالہ پوتے کی آخری رسومات کے دوران رقص کرتی ایک ویڈیو نے آن لائن تنازعہ کو جنم دیا۔

افسوس کے موقع پر رقص کرنے والے 66 سالہ شخص کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، تاہم بعد ازاں جینو جینٹیلن نے اپنی وائرل ہونے والی ویڈیو پر وضاحت پیش کی۔

عرب شہری کی خاتون ملازمہ کے ساتھ شرمناک حرکت

جینو جینٹیلن نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا میرا پوتا 15 سال کی عمر میں ایک کار حادثے میں المناک طور پر انتقال کر گیا، میرا پوتا مجھ سے بہت پیار کرتا تھا۔ جینٹیلن کے مطابق اپنے پوتے کی موت پر غم منانے کے بجائے میں نے زندگی میں اس کے ساتھ گزارے گئے خوشگوار لمحات کو یاد کر کے رقص کیا تاکہ میں غمزدہ نہ ہوجاؤں۔

علاوہ ازیں جینٹیلن کا کہنا تھا کہ میں نے محسوس کیا ہے کہ میرا پوتا مجھے رقص کرتا دیکھنے کی خواہش کرتا تھا۔

وفات پانے والے 15 سالہ پوتے کے دادا کا مزید کہنا تھا کہ جب میں نے اپنے پوتے کے تابوت کے سامنے رقص ختم کیا تو مجھے اس کی آواز سنائی دی جو میرا شکریہ ادا کر رہا تھا۔ مقامی میڈیا کو جینو جینٹیلن نے بتایا کہ اس نے رقص کے لیے اپنے بیٹے اور بہو سے اجازت طلب کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق جینو جینٹیلن کا کہنا تھا کہ جنازے پر رقص کرتی ویڈیو پر میں نے ٹھیس پہنچائی اس پر میں دل سے معذرت خواہ ہوں۔

Dancing

Grandpa

teen grandson's funeral