افغانستان کے اہم کھلاڑی کا ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان
افغانستان کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی اور سابق کپتان نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نبی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا ہے۔
افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نصیب خان نے بتایا کہ محمد نبی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیں گے اور اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے انہوں نے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو کے مطابق کئی ماہ قبل محمد نبی نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق بتایا تھا جس میں انہوں نے آگاہ کیا تھا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہیں گے۔
افغان کرکٹ بورڈ چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ ہم محمد نبی کے فیصلے کو خوش آمدید کہیں گے، میں سمجھتا ہوں کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنا کیرئیر جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ محمد نبی نے 2009 میں افغانستان کے لیے ڈیبیو کیا تھا، 39 سالہ کرکٹر نے 2019 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
Comments are closed on this story.