Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

داداگیری 2 کے فاتح نتن چوہان چل بسے

ان کی عمر35 برس تھی
شائع 08 نومبر 2024 11:04am

مشہور بھارتی ٹی وی اداکار نتن چوہان جمعرات کو 35 سال کی عمر میں ممبئی میں چل بسے۔ وہ رئیلٹی شو داداگیری 2 میں اپنی جیت کے لئے مشہور تھے۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ان کے ساتھی اداکاروں سدیپ ساحر اور سیانتانی گھوش نے ان کی موت کی خبر کی تصدیق کی ہے لیکن کہا ہے کہ ان کے پاس کوئی اضافی معلومات نہیں ہیں۔ نتن کے والد مبینہ طور پر اپنے بیٹے کا جسد خاکی لینے کے لئے ممبئی پہنچ گئے ہیں۔

ہنی سنگھ کی پاکستانی گلوکار کو کریڈٹ دینے کی ویڈیو وائرل

سدیپ ساحر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’آرام کرو دوست۔‘ اداکارہ وبھوتی ٹھاکر نے اداکار کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر نتن کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ، “سکون سے آرام کریں، میرے پیارے۔ میں واقعی حیران اور اداس ہوں. کاش آپ میں تمام پریشانیوں کا سامنا کرنے کی طاقت ہوتی۔ کاش آپ اپنے جسم کی طرح ذہنی طور پر مضبوط ہوتے۔

اتر پردیش کے علی گڑھ میں پیدا ہونے والے نتن نے رئیلٹی شو داداگیری 2 جیتنے کے بعد شہرت حاصل کی اور بعد میں کئی مقبول ٹیلی ویژن شوز میں نظر آئے۔ ان کے کریڈٹ میں ایم ٹی وی کے اسپلٹس ولا 5 کے ساتھ ساتھ زندگی ڈاٹ کام ، کرائم پٹرول اور فرینڈز جیسی سیریزشامل ہیں۔

انہیں آخری بارساتھی اداکار سدیپ ساحر اور وبھوتی ٹھاکر کے ساتھ ٹی وی شو ”تیرا یار ہوں میں“ (2022) میں دیکھا گیا تھا۔

entertainment

lifestyle

شخصیات