Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی رہائی سے متعلق سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل

صدارتی انتخاب میں ٹرمپ کی کامیابی کے بعد اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق قیاس آرئیوں زوروں پر ہے۔
شائع 08 نومبر 2024 10:33am

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے کہا ہے کہ اقتدار کی پُرامن منتقلی ہماری جمہوریت کا ایک لازمی عنصر ہے، اقتدار کی پُرامن منتقلی ہماری قوم کی سلامتی کے لئے ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی، تنازع پھیلنے سے روکنے کیلئے ہمارے پاس کافی دن ہیں۔

دوران بریفنگ ایک صحافی نے سوال کیا کہ ’پاکستان لوگوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکالیں گے‘۔

جس پر ترجمان نے کہا وہ کسی بھی طرح انتخابی نتائج سے متعلق قیاس آرائیاں نہیں کریں گے، ایک اور سوال کے جواب میں کہا مختص کی گئی رقم سال کے اختتام سے پہلے یوکرین کو فراہم کرنا چاہتے ہیں۔۔

America

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)