Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

مقبوضہ کشمیر میں تعینات فوجیوں کو نئی بندوق کی فراہمی

بندوق سے شہریوں کی حفاظت پر اس کے اثرات کے حوالے سے مقامی لوگوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں میں تشویش
شائع 07 نومبر 2024 11:21pm

بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کو ایک نیا پستول ’’اسمی‘‘ (ASMI) فراہم کردی گئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ”اسمی“ جدید پستول کے ساتھ ساتھ ایک سب مشین گن کا کام بھی کرتی ہے، جو گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کارروائیوں کے دوران استعمال کی جائے گی۔

اسمی کو کرنل پرساد بنسود نے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ( ڈی آر ڈی او) کے تعاون سے ڈیزائن کیا اور اسے ”لوکیش مشینز“ نے تیار کیا ہے۔

مذکورہ پستول کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں آپریشنز کے لیے فوج کی شمالی کمان میں ایک اہم اضافہ سمجھا جا رہا ہے، تاہم اس کی شمولیت سے شہریوں کی حفاظت پر اس کے اثرات کے حوالے سے مقامی لوگوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں میں تشویش پیدا ہوئی ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیرکی اسمبلی نے دفعہ 370 کی بحالی کے لئے قرارداد منظورکرلی ہے، قرارداد کا مقصد ان خصوصی آئینی شقوں کو بحال کرانا ہے جن کے تحت جموں و کشمیر کو خود مختاری حاصل تھی۔

بھارتی حکومت نے دفعہ 370 کو 5اگست 2019 کو یکطرفہ طور پر منسوخ کیا تھا، بی جے پی کے ارکان نے قرارداد کی مخالفت کی جبکہ ارکان اسمبلی کی اکثریت نے قرارداد کی حمایت کی ہے۔

Indian occupied Kashmir

Indian Army

Asmi machine pistol