Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ کی تشکیل، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل دوپہر دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگا۔
شائع 07 نومبر 2024 07:41pm

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا دوسرا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے، جس میں سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کی تشکیل پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن کے اس اہم اجلاس کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے اور اس اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے لیے آئینی بینچز کی تشکیل پرغور ہوگا۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل دوپہر دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل شریک ہوں گے۔

جوڈیشل کمیشن کے دیگر اراکین وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین، عمر ایوب، شبلی فراز، سینئر قانون دان فاروق ایچ نائیک، شیخ آفتاب احمد اور روشن خورشید بروچہ شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن کے پہلے اجلاس میں سپریم کورٹ میں آئینی بنچز کے لیے 7 ججوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کو آئینی بنچز کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جسٹس امین الدین خان جوڈیشل کمیشن میں بطور آئینی بینچز کے سربراہ کے طور پر شرکت کریں گے۔

judicial commission

chief justice yahya afridi

Sindh Constitutional Bench