بریانی آئس کریم، ’جس نے بھی بنائی ہے اسے جیل بھیج دو‘
کھانے پینے کی چیزوں کے دھندے میں بنیادی چیز ہے ذائقہ۔ اول تو ذائقہ منفرد ہونا چاہیے اور برقرار بھی رہنا چاہیے یعنی گاہک جو چیز مانگے اُس کے ذائقے میں تبدیلی واقع نہ ہوئی ہو۔ بیشتر ریسٹورنٹس ذائقہ برقرار رہنے کی بنیاد ہی پر چلتے ہیں۔
فوڈ شاپس کے مالک تجربے کرتے رہتے ہیں۔ انوکھے ذائقے تراش کر لوگوں کے سامنے پیش کرنے سے ریسٹورنٹ کا نام ہوتا ہے اور دھندا چمکتا ہے۔ کبھی آپ نے آئس کریم بریانی کا نام سنا ہے؟ یہ بریانی آئس کریم کے ذائقے میں تیار کی جاتی ہے۔
نیٹیزنز یعنی سائبر اسپیس کی سیر کرنے والے حیران ہیں کہ اس ذائقے کو کس کھاتے میں رکھیں۔ چند ایک نے تو کہا ہے کہ اِسے اٹھاکر پھینک دو اور یہ بریانی تیار کرنے والے کو جیل میں ڈال دو۔
بات بریانی تک محدود نہیں۔ آئس کریم کے ذائقے والا کیچ اپ بھی مارکیٹ میں آچکا ہے۔ کچھ لوگوں نے اس ذائقے کو پسند کیا ہے تاہم اکثریت کو یہ سب کچھ عجیب ہی لگا ہے۔ ایسا عجیب ذائقہ اب تک کسی نے پیش نہیں کیا تھا۔ بریانی اور آئس کریم۔ یہ ملاپ لوگوں کو بہت عجیب محسوس ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔
آکاش مہتا نے دبئی مال میں انتہائی منفرد ذائقے والی اس بریانی سے اپنے ٹاکرے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ آئس کریم بریانی کے ساتھ منفرد ذائقے میں ملنے والی چیزوں میں چپس، کیچ اپ، زیتون کا تیل اور چائے شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے اس بریانی کے حوالے سے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ ایک صاحب نے لکھا کہ جس کسی نے بھی یہ بریانی تیار کی ہے اُسے جیل بھیج دینا چاہیے۔ ایک اور صاحب نے لکھا کہ بند آنکھوں اور خاموشی نے بہت کچھ بیان کردیا۔
کچھ لوگوں نے کہا کہ وہ اس منفرد ذائقے کو آزمانا چاہیں گے تاہم اکثریت بریانی کے ساتھ لفظ آئس کریم جُڑنے ہی سے خوفزدہ سے دکھائی دیے۔ چند ایک نے یہ بھی لکھا کہ آئس کریم بریانی کے تصور ہی سے اُنہیں تو غش آگیا۔ ایک صاحب نے لکھا کہ میں بریانی کا دل و جان سے شیدائی ہوں اور میرے لیے تو آئس کریم بریانی کا تصور ہی سوہانِ روح ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آکاش مہتا آئس کریم کے ذائقے والے کیچ اپ سے ابتدا کر رہا ہے مگر اُس کے تاثرات سے صاف اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اس آئس کریم کی طرف دوبارہ جلد نہیں آئے گا۔
آج کی ریسیپی: شادی والی بریانی
کیچ اپ کے بعد آکاش بریانی کی طرف جاتا ہے۔ وہ صراحت کرتا ہے کہ اُس نے سوچا تھا کہ آئس کریم کے ذائقے والی بریانی سے کراہت بہرحال نہیں ہوگی۔
مدینہ منورہ کی ذائقے دار چائے کا راز سامنے آگیا
بہر کیف، آکاش نے آئس کریم بریانی چکھی مگر اُسے زیادہ پسند نہیں کیا۔ دوسرے تین ذائقوں نے کام کر دکھایا۔ اُسے چائے بہت اچھی لگی۔
Comments are closed on this story.