Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانوی پارلیمنٹ کا ماہرہ خان کے لیےبڑا اعزاز

ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی
شائع 07 نومبر 2024 02:16pm

پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے اچیومنٹ ایوارڈ کے اعلی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے برطانوی پالیمنٹ کی جانب سے ملنے والے ایوارڈ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔

ماہرہ خان کو یہ ایوارڈ شوبز میں 2 دہائیوں سے کی جانے والی خدمات اور عالمی ثقافتی سفیر کے طور پر خدمات انجام دینے کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

ماہرہ خان کی برطانوی پارلیمنٹ میں شرکت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں اچیومنٹ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے کہ یہ ایوارڈ وصول کرنا ان کیلئے باعث فخر ہے، ہاؤس آف پارلیمنٹ میں خواتین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم اور انہیں خودمختار بنانا بےحد ضروری ہے جبکہ ہر سطح پر خواتین کی کامیابی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان ان دنوں لندن میں ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ’لو گرو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔

entertainment

lifestyle

شخصیات