Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صحافیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا دعویٰ، پنجاب پولیس کا بیان جاری

اس طرح کے دعوے فیسبک سمیت واٹس ایپ گروپوں میں بھی زیر گردش ہیں
شائع 07 نومبر 2024 12:54pm

سوشل میڈیا پر آن لائن دعویٰ زیر گردش ہے جس میں کہا گیا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے صحافیوں اور رپورٹز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو پریس کلب یا میڈیا اداروں کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہیں۔

مذکورہ دعویٰ 24 اکتوبر کو فیس بک پر ایک صارف نے کیا۔ پوسٹ میں صوبہ پنجاب کے انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی تصویر کے نیچے تحریر لکھی تھی کہ پنجاب پولیس زندہ باد، جعلی صحافیوں کے لیے کریک ڈاؤن۔

تصویر کے کیپشن میں درج تھا کہ جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اب پنجاب پولیس صحافیوں کے پریس کارڈز کو باقاعدگی سے چیک کرے گی۔ اگر کسی رپورٹر یا صحافی کی کسی ٹی وی چینل، اخبار یا پریس کلب کے ساتھ رجسٹریشن نہ ہوئی تو اس کے خلاف تعزیرات پاکستان کے تحت پولیس شکایت درج کی جائے گی۔

اس طرح کے دعوے واٹس ایپ گروپوں میں بھی زیر گردش ہیں۔

خبر کی حقیقت

دعویٰ کی جانے والی پوسٹ کے بعد فوری پنجاب پولیس کے حکام اور لاہور پریس کلب کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

پنجاب پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ڈی آئی جی وقاص نذیر نے بتایا کہ اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

28 اکتوبر کو پنجاب پولیس نے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر دعوے کی تردید کی اور لکھا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے فیک پوسٹ کے مندرجات پر مبنی ایسے کوئی احکامات جاری نہیں کئے گئے۔

crack down

Punjab police

journalist and reporters