Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں چھٹی کا اعلان کردیا

کابینہ ڈویژن نے سرکاری چھٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا
اپ ڈیٹ 07 نومبر 2024 01:30pm

وفاقی حکومت نے 9 نومبر کو علامہ اقبال ڈے پر ملک بھر میں چھٹی کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے 9 نومبر کو اقبال ڈے کی سرکاری چھٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عام تعطیل کا اعلان 20 دسمبر 2023 کو سال 2024 کے لیے عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کی جاری کردہ فہرست کے مطابق کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا یومِ پیدائش منایا جائے گا، اس حوالے سے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کوسیالکوٹ میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم آبائی شہر سے حاصل کرنے کے بعد 1905 میں برطانیہ سے وکالت اور بعد میں جرمنی سے فلسفے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی۔

ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال نے 1910 میں وطن واپسی کے بعد شاعری کے ذریعے فکری اور سیاسی طور پر منتشر مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا، سیاستدان کی حیثیت سے ان کا سب سے بڑا کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل ہے، یہی نظریہ بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔

مصور پاکستان علامہ اقبال 21 اپریل 1938 کو لاہور میں خالق حقیقی سے جا ملے، انہیں بادشاہی مسجد کے پہلو میں دفن کیا گیا۔

اسلام آباد

federal government

holiday

Iqbal Day

Public Holiday