Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینی کی قیمت میں کمی کردی گئی

قیمت میں کمی کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا
شائع 07 نومبر 2024 12:03pm

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے چینی کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی 13 روپے فی کلو سستی کر دی، جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی نئی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ اب تک یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 153 روپے فی کلو مل رہی تھی، یوٹیلیٹی اسٹورز نے شوگر ملز سے چینی کی قیمت کم کرنے کی درخواست کی تھی، شوگر ملز مالکان نے فروخت کی گئی چینی پر یوٹیلیٹی اسٹورز کو 17 روپے فی کلو کمی کی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان سے ری بیٹ لینے کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز نے چینی سستی کی، یوٹیلیٹی اسٹورز نے 12 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کی تھی، جو 137 روپے فی کلو کے حساب سے چینی خریدی تھی، اخراجات ملا کر کارپوریشن کو چینی تقریباً 152روپے فی کلو میں پڑی تھی۔

utility stores

sugar price

Utility Stores Corporation

sugar cane