Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نادیہ خان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی کیا تھی؟

وہ گڈ مارننگ پاکستان کے شو میں شریک ہوئیں
شائع 07 نومبر 2024 11:58am

پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے شادی کے معاملے میں اپنی ماضی کی غلطیوں کا اعتراف کرلیا۔

نادیہ خان حال ہی میں گڈ مارننگ پاکستان کے شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی ناکام شادیوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔

ایشوریا، ابھیشک ’گرے ڈائیوورس‘ کی طرف بڑھ رہے ہیں؟

نادیہ نے کہا کہ ان کی پہلی شادی ان کی اپنی غلطی تھی جس کا خمیازہ انہوں نے خود بھگتا۔ ان کے مطابق ان کے خاندان کا کوئی بھی فرد نے ان کی شادی کے لیے رضامند نہیں تھا مگر وہ خود اس فیصلے پر اڑ گئیں اور پھر اس کے نتائج کا سامنا کیا۔

انہوں نے بتایا ہ وہ پہلی شادی کے وقت صرف 18 سال کی تھیں جب انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا جبکہ ان کے والد نے بھی انہیں تلقین کی کہ انہیں اتنی کم عمر میں شادی کی ضرورت کیا ہے؟ لیکن ان کی نادانی اور کم عمری کے جذباتی پن نے انہیں اس فیصلے پر مجبور کیا۔

نادیہ نے اپنی والدہ کے خواب کا بھی ذکر کیا، جس میں انہوں نے ان کی شادی کو اچھا نہیں دیکھا تھا اور دیکھا تھا کہ نادیہ خان کا سر جھکا ہوا ہے لیکن نادیہ نے اسے بھی نظرانداز کیا اور شادی کرلی۔

نادیہ خان نے اپنی تعلیم کے حوالے سے بتایا کہ وہ گریجویٹ ہیں انہوں نے اپنی شادی کے بعد غیر ملک میں رہنے کے تجربات بھی شیئر کیے، جہاں انہیں کم تعلیم کی وجہ سے کم تنخواہ پر ملازمت کرنی پڑی۔

نادیہ کے گھر والوں نے انہیں مشورہ دیا کہ پہلے تعلیم مکمل کریں اور پھر شادی کے بارے میں سوچیں۔ انہوں نے نادیہ خان کو دوستوں کی مثال دی جنہوں نے شادی کے بعد تعلیم مکمل کی اور مالی مشکلات کا سامنا کیا۔

نادیہ خان نے اس پروگرام میں یہ اعتراف کیا کہ ان کی پہلی شادی ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی اورکم عقلی جلد بازی میں کیے گئے فیصلے کے باعث انکی شادی بھی کامیاب نہ ہوسکی اور انہوں نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی۔

entertainment

lifestyle

شخصیات