پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 92 ہزار کی بلند سطح پر برقرار
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے، 100 انڈیکس 92 ہزار کی بلند سطح پر برقرار ہے جبکہ دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 488 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار 550 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 282 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 92 ہزار 21 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 19 ارب 83 کروڑ 2 لاکھ 38 ہزار 497 روپے مالیت کے 37 کروڑ 63 لاکھ 19 ہزار 319 شیئرز کا لین دین ہوا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر بھی سستا ہو گیا، 4 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے 85 پیسے ہو گئی۔
Comments are closed on this story.