Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کس سپر اسٹار سے رشی کپور نفرت کرنے لگے تھے؟

ایک انگوٹھی نے سارا کھیل بگاڑدیا
شائع 07 نومبر 2024 09:16am

رشی کپور اور ڈمپل کپاڈیا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1973 کی فلم ”بوبی“ سے کیا تھا اوریہی وہ فلم تھی جس سے دونوں اسٹارز نے اپنی پہچان بنائی تھی اور وہ راتوں رات مشہور ہوگئے تھے۔ لیکن اس فلم کی ریلیز سے پہلے کچھ ایسا ہوا کہ رشی کپور راجیش کھنہ سے نفرت کرنے لگے اوراس کا انکشاف خود رشی کپور نے کیا تھا۔

بالی وڈ کے پہلے چارمنگ بوائے رشی کپوراور رومانس کے بادشاہ راجیش کھنہ کے درمیان ایک وقت سرد جنگ جاری تھی۔جو فلم بوبی کی ریلیز سے پہلے پروان چڑھی تھی۔

فلم بوبی کی راتوں رات کامیابی سے راج کپور کو بھی بہت فائدہ ہوا تھا اور یہ فلم رشی کپور اور ڈمپل کے لیے بڑی ہٹ ثابت ہوئی لیکن اس فلم کی ریلیز سے پہلے ہی ڈمپل کپاڈیا نے راجیش کھنہ سے شادی کرلی تھی۔ جو کافی موضوع بحث رہی تھی۔

ہنی سنگھ کی پاکستانی گلوکار کو کریڈٹ دینے کی ویڈیو وائرل

راجیش کھنہ اور ڈمپل کی عمروں میں بہت زیادہ فرق تھا ۔ وہ ڈمپل سے 15 سال بڑے تھےاور اسی وجہ سے انکی شادی کی خبر نے لوگوں کو حیران کر دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے پرانے انٹرویو میں رشی کپور نے خود اعتراف کیا تھا کہ وہ ڈمپل سے شادی کرنے کی وجہ سے راجیش کھنہ سے نفرت کرنے لگے تھے، لیکن ساتھ انہوں نے یہ بھی وضاحت کردی تھی کہ ان کے دل میں ڈمپل کے لیے کوئی رومانٹک جذبات نہیں تھے بلکہ وہ اپنی پہلی فلم کی ہیروئن کے لیے پوزیسیو تھے۔

لیکن راجیش کھنہ سے نفرت صرف ڈمپل سے شادی نہیں تھی بلکہ اس سے نفرت کی وجہ کچھ اورتھی۔

دراصل رشی کپور کو انکی گرل فرینڈ یاسمین نے ایک انگوٹھی تحفہ میں دی تھی اور وہ انگوٹھی ڈمپل نے لے لی تھی ۔ بعد میں جب راجیش کھنہ نے ڈمپل کو پروپوز کیا توان کی اس انگوٹھی پر پڑی اور انہوں نے وہ انگوٹھی غصے سے اتار کر پھینک دی ۔

رشی کپور نے اس کا انکشاف خود کیا تھا کہ وہ اس انگوٹھی کی وجہ سے راجیش کھنہ سے نفرت کرنے لگے تھے اور دوسرے یہ کہ وہ میری پہلی فلم کی ہیروئن بھی لے اڑے تھے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات