امریکی انتخابات : ’سمپسنز‘ کی ایک اور پیش گوئی غلط ثابت
کملا ہیرس کے بارے میں امریکی کامک کیریکٹر سمپسنز کی پیش گوئی بالکل غلط ثاتب ہوئی۔ کملا ہیرس کے پرپل ڈریس اور بُندوں کی مناسبت سے کملا ہیرس کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ امریکا کی پہلی خاتون صدر ثابت ہوں گی۔
2020 میں بھی ایسی ہی پیش گوئی ناکام ہوئی تھی جو اس بات کی مظہر ہے کہ سیاسی معاملات میں سپمپسنز کی پیش گوئی کی صلاحیت محدود ہے۔
2000 کی ایک شو ایپیسوڈ میں بتایا گیا کہ ٹرمپ کے بعد لیزا سمپسن صدر منتخب ہوں گی۔ ساتھ ہی ساتھ ٹرمپ کی صدارت اور بجٹ میں نمایاں کمی کی بات بھی کی گئی۔ بعد میں جب ڈونلٹ ٹرمپ امریکا کے صدر منتخب ہوئے تو لوگوں نے اس حوالے سے غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
لوگ دیکھنا چاہتے ھے کہ حقیقی زندگی میں ٹرمپ بجٹ کم کرنا پسند کریں گے یا نہیں۔ اس مرحلے پر سمپسنز نے پیش گوئی کی کہ اب خاتون امریکی صدر آئیں گی مگر ایسا نہ ہوسکا۔
جب کملا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون نائب صدر بنیں تب معاملہ ایک بار پھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ اس بار لوگوں کو امید تھی کہ سمپسنز کی پیش گوئی درست ثابت ہوگی مگر ایسا نہیں ہوسکا۔
اب تک سمپسنز کی دس پیش گوئیاں غلط ثابت ہوچکی ہیں۔ ٹرمپ کے بعد خاتون صدر کی آمد نہ ہوسکی۔ 1995 میں کہا گیا کہ کتب خانوں میں روبوٹ کام کریں گے مگر ایسا نہ ہوا۔
2005 کی ایک قسط میں کہا گیا کہ 2013 تک ہوور کاریں یعنی اڑنے والی کاریں آئیں گی مگر نہ آسکیں۔ 2010 میں بگ بین ڈجیٹل کلاک کی پیش گوئی بھی غلط نکلی۔ 2010 کی دہائی کے ایک شو میں گھریلو کام کاج کے لیے دماغ سے کنٹرول ہونے والے روبوٹس کی پیش گوئی بھی ناکام رہی۔
1997 میں پیش گوئی کی گئی کہ امریکا فٹبال ورلڈ کپ جیتے گا مگر ایسا نہیں ہوسکا ہے۔ 2002 کی ٹری ہاؤس ہارر ایپیسوڈ میں پرنس کے ہولو گرام کنسرٹ کی پیش گوئی کی گئی مگر یہ پیش گوئی بھی پوری نہ ہوسکی۔
پیش گوئی کی گئی کہ مریخ پر 2026 تک انسان آباد ہوچکے ہوں مگر انسان وہاں اگلے پندرہ سال تک بھی آباد ہوتے دکھائی نہیں دیتے۔ کہا گیا کہ ایپل کی مصنوعات ٹیکنالوجی میں پیچھے رہ جائیں گی مگر ایسا اب تک نہیں ہوسکا ہے۔ اسپرنگفیلڈ نامی قصبے کے نیو یارک جیسے بڑے شہر میں تبدیل ہونے کی پیش گوئی بھی غلط نکلی۔
Comments are closed on this story.