Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پٹاخوں کے ڈبے پر بیٹھنے کا چیلنج لینے والا شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

سبارش نشے میں دھت تھا، پٹاخے پٹھنے سے شدید زخمی ہوا اور جانبر نہ ہوسکا، 6 افراد گرفتار
شائع 06 نومبر 2024 11:53pm

بھارت میں ایک شخص پٹاخوں کے ڈبے پر بیٹھنے کا چیلنج اور جان دونوں ہار گیا۔ اس چیلنج کو جیتنے کی صورت میں آٹو رکشہ انعام میں ملتا۔

جنوبی بھارت کی ریاست کرناٹک کے علاقے کوننا کنٹے میں رونما ہونے والے اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر بنگلور پولیس نے 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔

32 سالہ سبارِش نے دوستوں سے شرط لگائی کہ وہ پٹاخوں کے ڈبے پر بیٹھے گا اور پٹاخوں کو جھیل کر دکھائے گا۔ دوستوں نے وعدہ کیا کہ اُسے انعام میں آٹو رکشہ دیں گے۔

دیوالی کی رات رونما ہونے والے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ سبارِش نے بھی، اپنے دوستوں کی طرح، پی رکھی تھی اور یوں وہ انتہائی خطرناک چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوگیا۔

سبارش پٹاخوں کے ڈبے پر بیٹھا اور دوستوں نے ڈبے کو آگ لگادی۔ دھماکا ہوتے ہی سبارِش گرگیا۔ وہ بُری طرح جھلس گیا تھا۔ دوست اُسے فوراً گاڑی میں بٹھاکر اسپتال لے گئے۔

سبارِش کو بچانے کی طبی عملے نے بہت کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ جنوبی بنگلور کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے بتایا ہے کہ تمام (6) ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں بھی پیش کردیا گیا ہے۔ ان کے خلاف قتلِ انسانی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Challenge

BANGALURU

SIX ARRESTED

Man Dies

BOX OF FIRECRACKERS