Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان تاریخ کا اعلان کریں گے، یہ آخری کال ہوگی، علی امین گنڈاپور

9 نومبر کو صوابی جلسے میں قراردادپیش کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
شائع 06 نومبر 2024 09:54pm

صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان تاریخ کا اعلان کریں گے تو پورا ملک نکلے گا، یہ آخری کال ہوگی سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ گورنر سے ملاقات کا کوئی ایجنڈا نہیں تھا، وزیر کی حلف برداری کی تقریب میں غیررسمی ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ 9 نومبر کو صوابی جلسے میں قراردادپیش کریں گے، عمران خان تاریخ کا اعلان کریں گے تو پورا ملک نکلے گا اور یہ آخری کال ہوگی سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 نومبر کو صوابی جلسے میں پی ٹی آئی پر ہوئے ظلم سے متعلق قرار داد پیش کرنی ہے، قرار داد پیش کی جائے گی کہ بانی پی ٹی آئی کو بے گناہ جیل میں ڈالا گیا ہے، ڈھائی سال سے پی ٹی آئی کے ساتھ فسطائیت جاری ہے، ہمیں پرامن تحریک چلانے نہیں دی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوابی جلسے میں مشترکہ طور پر بحیثیت صوبہ قرار داد پاس کریں گے اوربتایا جائے گا کہ جب بانی پی ٹی آئی فائنل کال دیں گے کیا تیاری کرنی ہے، فائنل کال کے بعد جب تک ہمارا حق نہیں ملتا تب تک کوئی واپس نہیں جائے گا، اس بار جب ہم نکلیں گے تو وہی بندہ آئے جو گھر بتاکر آئے کہ واپسی آزادی کے ساتھ ہی ہوگی۔

انہوں نے بے نامی اثاثوں کی نشاندہی کرنے والوں کو 40 فیصد رقم دینے کا اعلان کیا اور کہاکہ اس اسکیم سے پٹواری زیادہ فائدہ اٹھائیں گے کیونکہ انہیں بے نامی زمینوں کا زیادہ پتہ ہوتا ہے۔

imran khan

cm kpk

Ali Amin Gandapur