Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف پاکستانی اداکارہ کے خاوند سے 10 کلو کوکین برآمد

اداکارہ کے گھر سے بھی منشیات پکڑی گئی، پولیس
شائع 06 نومبر 2024 05:48pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پولیس نے پاکستان کی معروف اسٹیج اداکارہ نگار چوہدری کے خاوند سے 10 کلو کے قریب کوکین برآمد کی ہے۔

سی آئی اے پولیس کے مطابق دو ماہ قبل اداکارہ نگار چوہدری کے خاوند عمار بٹ عرف سپیڈی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے، ملزم کو وحدت کالونی سے گاڑی سمیت پکڑا گیا، ان کی گاڑی سے بھاری مقدار میں کوکین ملی۔

سی آئی اے پولیس نے بتایا کہ اداکارہ نگار چوہدری کے گھر سے بھی منشیات پکڑی گئی، اور ملزم نے اقرار جرم بھی کرلیا ہے۔

 اسٹیج اداکارہ نگار چوہدری اور ان کے خاوند عمار بٹ
اسٹیج اداکارہ نگار چوہدری اور ان کے خاوند عمار بٹ

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمار بٹ 6 سال تک بیرون ملک جیل میں بھی قید رہا، اسٹیج اداکارہ کی رہائش گاہ میں ریڈ کے دوران بھی بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق نگار چوہدری کے خاوند جیل میں قید ہیں اور ان پر ٹرائل چل رہا ہے، اداکارہ خاوند کو سزا سے بچانے کیلئے پولیس پر الزام لگا رہی ہیں۔

سی آئی اے پولیس نے مزید کہا کہ پولیس ریڈ کے دوران اداکارہ کے گھر سے بیگ پکڑے گئے جن میں منشیات موجود تھیں، منشیات کے نمونہ جات فرانزک لیب بھجوائے گئے جبکہ قانونی کارروائی تاحال جاری ہے۔

cocaine

pakistani stage actress

Nigar Chaudhry