Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل، عمران اور بشریٰ بی بی کے 342 کے بیان کیلئے تاریخ مقرر

وکلاء صفائی کی 35 گواہوں پر جرح مکمل ہوگئی
شائع 06 نومبر 2024 05:38pm

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، وکلا صفائی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے 35 گواہوں پر جرح مکمل کرلی ہے، نیب نے بھی اپنے شواہد مکمل کرلیے ہیں، 8 نومبر کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کا 342 کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی جو کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کے روبرو ہوئی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قید خانے سے لایا گیا جب کہ بشریٰ بی بی باہر سے جیل سماعت کے لیے آئیں۔

سماعت کے آغاز میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مزید کوئی شواہد پیش نہیں کرنا چاہتے۔

اس پر عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے 342 کے بیان کے لیے آٹھ نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔ آٹھ نومبر کو عدالت عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 342 کے بیان کے سوال نامے فراہم کرے گی اور سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔

’پی ٹی آئی عمران خان کو باہر بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے‘

اس کے ساتھ ہی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، وکلا صفائی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے 35 گواہوں پر جرح مکمل ہوگئی۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل ظہیر عباس جبکہ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے گواہوں پر جرح کی۔

ریفرنس کے آخری گواہ تفتیشی آفیسر میاں عمر ندیم کے بیان پر 3 مہینے جرح جاری رہی۔ وکیل صفائی 37 ویں سماعت پر جرح مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل چوہدری ظہیر عباس نے 20 سماعتوں میں جرح مکمل کی، بشری بی بی کے وکیل عثمان گل نے 14 سماعتوں میں جرح مکمل کی۔

تفتیشی افسر پر جرح 30 جولائی کو شروع ہوئی تھی اور تفتیشی افسر کے بیان پر آج ہی جرح مکمل ہوئی۔

imran khan

bushra bibi

190 MILLLION POUND CASE