Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹرمپ کی جیت کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بھاری کمی

عالمی سطح پر بھی سونا انتہائی سستا ہوگیا
شائع 06 نومبر 2024 05:09pm

ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی انتخابات میں جیت کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کیق یمتیں کافی حد تک گرا دی ہیں، جس کا اثر پاکستان میں بھی دیکھنے کو ملا ہے۔

ٹرمہ کی جیت کے بعد بدھ کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں قریب تین ہفتوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

خبر رساں ایجنسی ”روئٹرز“ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 0.8 فیصد کم ہوکر 2,721.21 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

جس کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق سونا فی تولہ ہزار روپے کم ہونے کے بعد 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10گرام سونا 857 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 41 ہزار 941 روپے ہوگیا۔

bullion rates

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024