Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہنی سنگھ کی پاکستانی گلوکار کو کریڈٹ دینے کی ویڈیو وائرل

کریڈیٹ دے کر گانا گانے کا انداز صارفین کو بھا گیا
شائع 06 نومبر 2024 03:48pm

بھارتی فلم انڈسٹری میں پاکستانی گانوں کو ابتدا سے ہی پسند کیا جاتا ہے اور معاملہ صرف پسند کی حد تک محدود نہیں ہے، بلکہ انہیں چرایا بھی جاتا ہے اورسونے پہ سہاگہ ان کا کوئی کریڈٹ پاکستانی گلوکاروں یا موسیقاروں کو نہیں دیا جاتا ہے۔

مگر اس روایت کو بھارتی گلوکار اور ریپر ہنی سنگھ کسی حد تک توڑتے نظر آتے ہیں ۔ حال ہی میں بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں وہ پاکستان کی سرائیکی زبان کے مشہور گانے ”بسم اللہ کراں“ کو گاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

ایشوریا، ابھیشک ’گرے ڈائیوورس‘ کی طرف بڑھ رہے ہیں؟

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں گلوکار گانے کے اصل گلوکار ندیم عباس کے حوالے سے بات کرتے ہیں اور پھر اس کا کریڈیٹ پاکستانی گلوکار کو دیتے ہوئے گا کر حاضرین سے زبردست داد وصول کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر کسی بھارتی گلوکار کا اصل پاکستانی گلوکار کو کریڈیٹ دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کو بھارتی گلوکار کا یہ انداز بھا گیا اور انہوں نے اسے خوب سراہا۔

یاد رہے کہ ندیم عباس لونے والا نے 2015 میں ’ندیم عباس لونے والا کے اداس گانے‘ کے نام سے ایک البم بنائی تھی اور ’بسمہ اللہ کراں‘ گانا بھی اسی البم میں شامل تھا۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات