Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فہد مصطفیٰ کامیابی کو اللہ کے کرم کا نتیجہ قرار دیتے ہیں

وہ اس وقت مین آف دی ٹائم ہیں
اپ ڈیٹ 06 نومبر 2024 04:39pm

اس وقت فہد مصطفیٰ ”کبھی میں کبھی تم“ کے ذریعے ٹیلی ویژن پر کامیاب واپسی کے ساتھ مین آف دی ٹائم ہیں۔ مصطفیٰ کی شکل میں اس فنکار نےاپنی چمک اور صلاحیت سے سب کواپنا دیوانہ بنالیا ہے۔

”کبھی میں کبھی تم“ سیزن کی سب سے بڑی اور ہٹ ڈرامہ سیریز رہی ہے اورپورے شو میں مصطفیٰ اور شرجینا کی محبت کا طوطی بول رہا تھا۔ ڈرامہ کا اختتام ملک بھر کے سینما گھروں میں ایک بڑے فائنل کے ساتھ ہوا۔

”کبھی میں کبھی تم“ کو اب تک ایک ارب سے زیادہ ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔ اس نے نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی توجہ اور شہرت حاصل کی اور ہمیں ایک ایسی کہانی دی جو حقیقت پسندانہ، ہلکی پھلکی اور سادہ تھی۔

فہد مصطفی نے اس کامیابی کو اللہ کے کرم کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔ اسٹار کا کہنا ہے کہ وہ اللہ کے پسندیدہ لوگوں میں سے ایک ہیں۔ جب وہ 20 سال کے تھے تو انہیں بڑی کامیابی ملی، پھر30 کی دہائی میں ایک بار پھر ایسا ہی ہوا۔ وہ اب 40 کی دہائی میں ہیں اور انہیں ایک بار پھر بڑی کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے محنت کی اوراللہ نے ان کو انعام دیا۔

entertainment

lifestyle

شخصیات