Aaj News

بدھ, نومبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

سربراہانِ مملکت کی ٹرمپ کو دوبارہ صدر بننے پر مبارکباد

وزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زداری نے ڈونلڈ ٹرمپ کومبارکباد پیش کی
شائع 06 نومبر 2024 02:36pm

پاکستان سمیت دنیا بھر سے امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر تہنیتی پیغامات ملنا شروع ہوگئے۔

وزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زداری نے ڈونلڈ ٹرمپ کومبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ نئی انتظامیہ کےساتھ ملکرکام کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی انتخاب میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ امید ہے امریکا کی نئی انتظامیہ امن کو ترجیح دے گی اور ٹرمپ انتظامیہ عالمی تنازعات ختم کرنے میں کردار ادا کرے گی۔

علاوہ ازیں برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمرکی ڈونلڈ ٹرمپ کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آنے والےبرسوں میں ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔

اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کومبارکباد دی اور کہا کہ ایک ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں، مزید امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔

اطلالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کہا کہ امید ہےاٹلی اور امریکا کے تعلقات مزید مضبوط ہوںگے۔ ہنگری کے وزیراعظم، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو، آسٹریا کے چانسلر کارل نیہمر اور یوکرینی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر بننے پر مبارکباد دی۔

علاوہ ازیں بھارتی وزیر اعظم اور ایتھوپیا کے وزیراعظم نے ٹرمپ کو دلی مبارکباد پیش کی۔ نیٹوچیف مارک رٹےکاڈونلڈٹرمپ کومبارکباد دی۔

America

US Presidential Elections 2024