اریج چوہدری نے اپنا کیب رائڈ کا خوفناک تجربہ شیئر کر دیا
’کبھی میں کبھی تم‘ فیم اداکارہ اور سپرماڈل اریج چودھری نے اپنی زندگی کا ایک خوفناک تجربہ یاد کیا جب وہ ٹیکسی کی سواری کے دوران اغوا کی کوشش سے بال بال بچ گئیں۔
مارننگ شو میں اپنی حالیہ گفتگو کے دوران، اریج چوہدری نے کراچی میں آن لائن کیب ڈرائیور کے ساتھ ایک خوفناک تصادم شیئر کیا، جس نے اسے اغوا کرنے کی کوشش کی، تاہم، وہ پرسکون اور چوکس رہنے کی وجہ سےاس سے بچنے میں کامیاب رہی۔
بدوبدی کی اصل ادکارہ چاہت فتح علی خان سے ناخوش
چودھری نے شیئر کیا کہ اس نے آن لائن سروس کے ذریعے بکنگ کروائی وہ ایک ریسٹورنٹ میں اپنی دوست سے ملنے کے لیے جلدی میں تھی۔ اسے یہ چیک کرنے کا موقع نہیں ملا کہ جس ٹیکسی میں وہ بیٹھ چکی ہیں ایپ میں بک کی گئی گاڑی تونہیں ہے۔
میں اپنا فون استعمال کرنے میں مصروف تھی کہ اچانک میں نے دیکھا کہ ہم ریستوران کے راستے پر نہیں بلکہ ایک سنسان سڑک پر تھے اور ڈرائیور فون پر بات کر رہا تھا اور کسی کو ہدایات دے رہا تھا،اریج نے یاد کیا۔ اچانک میں نے دیکھا کہ کار کو بائک پر سوار تقریباً پانچ سے چھ لوگوں نے گھیر لیا ہے۔ اداکارہ نے کہا۔
اریج چودھری نے انکشاف کیا کہ اگرچہ وہ گھبرائی ہوئی تھی، لیکن اس نے اسے اپنے چہرے پر ظاہر نہیں ہونے دیا اور ڈرائیور پر جوابی حملہ کرنے کے لیے ہتھیار اور پاکٹ چاقو کا استعمال کیا اور اسے تیز گاڑی چلانے کو کہا، اور اس طرح وہ اغوا کی ممکنہ کوشش سے بچ گئی۔
اریج چوہدری کو حال ہی میں ختم ہونے والے بلاک بسٹر سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں دیکھا گیا تھا، جس کی ہدایت کاری بدر محمود نے کی تھی اور اس کی کاسٹ میں فہد مصطفی، ہانیہ عامر، نعیمہ بٹ اور عماد عرفانی تھے۔
Comments are closed on this story.