Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر سے پابندی ہٹالی گئی

پابندی ہٹنے کے بعد دوبارہ کپتانی مل گئی
شائع 06 نومبر 2024 01:28pm

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر سے پابندی ہٹالی گئی۔ پابندی ہٹانےکے بعد انہیں بی بی ایل میں سڈنی تھنڈر کی کپتانی کے فرائض سونپ دیے گئے ہیں۔

سڈنی تھنڈرکی جانب سے بھی ڈیوڈ وارنر کو قیادت سونپنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس سے پہلے کرس گرین ٹیم کے کپتان تھے۔

ویرات کوہلی کی فٹنس کا راز کیا ہے؟ اپنا ڈائٹ پلان شیئر کر دیا

ڈیوڈ وارنر پر 2018 میں بال ٹیمپر کے سینڈ پیپر اسکینڈل کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نےتاحیات لیڈر شپ بین لگادیا تھا۔ ڈیوڈ وارنر نے اس پابندی کے ریویو کے لیے اپیل کی تھی۔

دو ہفتے قبل کرکٹ آسٹریلیا کے کنڈکٹ کمیشن نے ازسر نو جائزہ لیا تھا۔ اور ساڑھے 6 برس بعد یہ پابندی اٹھالی۔

اس سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ یہ پابندی 3رکنی پینل نےڈیورڈ وارنر کے تمام معیار پر پورے ہونے پر اٹھائی ہے۔

ڈیوڈ وارنرانٹڑنیشنل کر کٹ سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد لیگ کرکٹ میں متحرک ہیں۔

کپتانی دوبارہ ملنے پر اپنے خٰیالات کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑی نے کہا کہ میرے نام کے آگے کپتان لکھا گیا ہے، مجھے اس کی بہت زیادہ خوشی ہے۔

sports