Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں انسانیت سوز واقعہ، تیماردار سے خون آلود بیڈ کی صفائی

ہسپتال عملے نےحاملہ خاتون سے ہسپتال کے خون آلود بستر کی صفائی کروائی
اپ ڈیٹ 06 نومبر 2024 12:57pm

انڈیا کی وسطیٰ ریاست مدھیہ پردیش کی رہائشی روشنی مراوی کی ایک ویڈیو حال ہی میں وائرل ہوئی ہے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں وہ ہسپتال کے بیڈ پر لگے خون کے بڑے دھبے صاف کرتی نظرآ رہی ہیں۔

بھارت : کملا ہیرس کے آبائی گاؤں میں فتح کے لیے خصوصی دعائیں

بھارت میں گذشتہ ہفتے زمین کے تنازع پر ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے دو گروہوں کے درمیان تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ واقعے میں روشنی کے 65 سالہ سسُر دھرم سنگھ، اُن کے شوہر شیوراج اور جیٹھ شدید زخمی ہو گئے تھے۔

روشنی اور اُن کے اہلخانہ واقعے کے فوراً بعد تینوں زخمیوں کو مقامی ہسپتال لے کر پہنچے جہاں تینوں افراد ہلاک ہو گئے جبکہ اسی دوران ہسپتال کے عملے نے مبینہ طور پر روشنی (جو کہ حاملہ بھی تھیں) سے ہسپتال کے بستر کی صفائی کروائی تھی۔

غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے روشنی نے کہا کہ میں حواس میں نہیں تھی کیونکہ میرے سامنے میرے شوہر کی لاش پڑی تھی۔ میرے سُسر اور جیٹھ بھی مر چکے تھے اور ایک دیور خون میں لت پت پڑا تھا اور اسی صورتحال کے درمیان مجھ سے ہسپتال کا خون آلود بستر صاف کروایا گيا۔

اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد لوگ ہسپتال انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اُن پر غیر انسانی سلوک کا الزام لگا رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو سامنے آنے اور ہسپتال انتظامیہ پر الزامات لگنے کے بعد ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر رمیش ماراوی نے میڈیکل آفیسر چندر شیکھر سنگھ کا تبادلہ کر دیا ہے جبکہ دو نرسنگ سٹاف کو معطل کر دیا گيا ہے۔

چندر شیکھر سنگھ نے اپنے دفاع میں صحافیوں کو بتایا کہ خاتون (روشنی) کو ہسپتال میں بستر صاف کرنے کے لیے نہیں کہا گیا تھا، بلکہ انھوں نے خود ایسا کیا تھا۔

روشنی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ حکومت میرے بچوں کی پرورش میں میری مدد کرے۔

world