Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا میں صدارتی انتخاب کے نتائج سے قبل ’کملا‘ مر گئی

انٹرنیٹ صارفین نے 50 سالہ کملا کی موت کو کملا ہیرس کے لیے بد شگونی قرار دیا
شائع 06 نومبر 2024 11:20am

امریکا میں صدارتی انتخابات کی گہما گہمی جاری ہے۔ 50 سے زائد ریاستوں میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے جبکہ ایگزٹ پول کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی سیاسی حریف کملا ہیرس کے مقابلے میں سبقت حاصل ہے لیکن واشنگٹن میں نیشنل چڑیا گھر میں ایشیائی ہاتھیوں کے ریوڑ کی طویل عرصے سے رکن کملا مرگئی۔

نیشنل زو (قومی چڑیا گھر) کی پیاری ہتھنی کملا کئی عرصے سے اوسٹیو ارتھرائٹس سے نبرد آزما تھی اور اس کا علاج بھی جاری تھی۔

نیشنل زو کی جانب سے 50 سالہ کملا کی موت کی اطلاع ملتے ہی انٹرنیٹ پر ایک بھونچال آگیا۔ انٹرنیٹ صارفین نے کملا کی موت کو کملا ہیرس کے لیے بد شگونی قرار دیا۔ ایسے وقت پر جب صدارتی انتخاب کے لیے کئی ریاستوں میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا اور کملا ہیرس کے لیے ٹرمپ کو شکست دینا آسان نہیں ہوگا۔

ایک صارف نے کہا کہ نیشنل زو کی کملا ٹرمپ کی بددعاؤں کی وجہ سے مری۔ ٹرمپ نے اپنی سیاسی حریف کملا ہیرس کو بدعائیں اور وہ بدعائیں نیشنل زو کی کملا کو منتقل کردی گئیں جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔

Kamala Harris

US Presidential Elections 2024

US Presidential Election Results