Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ خان سے ملاقات کی خواہش لیے 95 دن انتظار کرنے والا مداح

مداح بالی ووڈ کنگ سے ملنے کے لیے جھارکھنڈ میں اپنا کمپیوٹر سینٹر بند کرکے ممبئی پہنچا تھا
شائع 06 نومبر 2024 10:15am

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے 95 دن سے گھر کے باہر بیٹھے مداح کو ملاقات کیلئے بلالیا۔ تصویر بھی کھنچوائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنونی مداح بالی ووڈ کنگ سے ملاقات کیلئے جھارکھنڈ میں اپنا کمپیوٹر سینٹر بند کرکے ممبئی پہنچا اور نقصان کی پروا کیے بغیرگھر کے باہر ہی ڈیرے ڈال کر بیٹھ گیا۔ اس کا کہنا تھا کہ میں یہاں ان سے ملنے آیا ہوں۔ اگر میں ان سے نہیں ملوں گا، تو میرے پاس کوئی عزت باقی نہیں رہے گی۔

ایشوریا، ابھیشک ’گرے ڈائیوورس‘ کی طرف بڑھ رہے ہیں؟

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) پر شاہ رخ خان فین پیج نے بالی ووڈ اسٹار کی اپنے مداح سے ملاقات کی تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں مداح کو سپر اسٹار سے ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق شاہ رخ خان سے ملاقات کے خواہشمند مداح نے بالی ووڈ کنگ سے ملاقات کیلئے منت کے باہر 95 دن تک انتظار کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ بالی ووڈ اسٹار نے اپنی 59 ویں سالگرہ منائی تھی، اس موقع پر ممبئی میں انکی رہائش گاہ منت کے باہر مداحوں کی بڑی تعداد شاہ رخ خان کی ایک جھلک دیکھنے اور سالگرہ کی مبارکباد دینے پہنچی۔

یاد رہے بالی ووڈ کنگ سوجوئے گھوش کی ”کنگ“ میں نظر آئیں گے۔ رپورٹس کے مطابق کنگ خان اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات