Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

رحیم یار خان: کچے میں پولیس کا انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن، خطرناک ڈاکو ہلاک

پنجاب پولیس کو رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف ایک اور کامیابی مل گئی
شائع 06 نومبر 2024 09:00am

رحیم یار خان پولیس نے کچے کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران خطرناک ڈاکو کو ہلاک کر دیا۔

پنجاب پولیس کو رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف ایک اور کامیابی مل گئی، آپریشن کے دوران کچہ ایریا کا خطرناک ڈاکو مارا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت شاہ مراد لٹھانی کچہ روجھان کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ڈاکو کے قبضے سے کلاشنکوف اور سینکڑوں گولیاں برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو پولیس کو 05 لاکھ ہیڈ منی میں مطلوب کریمنل میراں لٹھانی کا حقیقی بھائی ہے، ہلاک ڈاکو دہشت گردی، ڈکیتی،اغوابرائے تاوان سمیت متعددوارداتوں میں مطلوب تھا۔

پنجاب پولیس کے کچا کریمنلز کیخلاف آپریشن میں 2 خطرناک ڈاکو ہلاک

پولیس نے شبیر باغ میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پراندھا دھند فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی، پولیس کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوا جبکہ دیگراندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اقلیتی نوجوان کے اغوا کی واردات ناکام بنا دی، تعاقب پر ملزمان شبیر باغ میں گھس گئے تھے۔

Punjab police

rahim yar khan

Kacha Area

Kacha Robbers

kachy kay daku

kacha daku