Aaj News

بدھ, نومبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانی نژاد امریکی ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی میں بلا مقابلہ کامیاب

ضلع 92 کی بطور ڈیموکریٹ نمائندگی کرنے والے سلمان بھوجانی کا تعلق کراچی سے ہے
شائع 06 نومبر 2024 08:54am

پاکستانی نژاد امریکی سلمان بھوجانی نے دوسری مرتبہ ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی میں بلامقابلہ کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ضلع 92 کی بطور ڈیموکریٹ نمائندگی کرنے والے سلمان بھوجانی کا تعلق کراچی سے ہے۔ انہوں نے پہلی بار 10 جنوری 2023 کو عہدہ سنبھالا۔

2022 کے انتخابات میں سلمان نے ریپبلکن حریف جو لیونگسٹن کو شکست دی، لیونگسٹن کے 14،610 کے مقابلے میں 20,182 ووٹ حاصل کیے۔ اس سال، وہ اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے پارٹی کے اندر بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

سلمان بھوجانی نے سدرن میتھوڈسٹ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری کے ساتھ ڈلاس میں یونیورسٹی آف ٹیکساس سے گریجویٹ کیا اور اپنے کیریئر میں اٹارنی اور سٹی کونسل ممبر رہے۔

امریکی صدارتی الیکشن، زیادہ تر ریاستوں میں ووٹنگ ختم، ٹرمپ سولہ ریاستوں میں کامیاب قرار

یہ بات بھی قابل غور ہے کہ حالیہ انتخابات میں کوئی بھی ریپبلکن ان کے خلاف نہیں لڑا جس کی وجہ سے وہ بلا مقابلہ جیت گئے۔

اپنی مہم کے دوران سلمان بھوجانی نے مقامی اور ریاستی انتخابات کی اہمیت کو اجاگر کیا، پاکستانی امریکی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ ووٹنگ کے ذریعے اہم مسائل پر اپنے اثر و رسوخ کو پہچانیں۔

امریکی سینیٹ الیکشن کے نتائج، ری یپبلکن دوڑ میں آگے

US Presidential Elections 2024